قومی اسمبلی ‘ ایم کیو ایم اراکین کاادویات کی قیمتوں میں اضافے اور الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف احتجاج ‘ ایوان سے واک آؤٹ

لیگی رکن میاں عبدالمنان ایم کیو ایم کے ناراض ارکان کو منانے میں ناکام

جمعہ 19 فروری 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے جمعہ کو دوسرے روز بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا، ڈپٹی سپیکر نے (ن) لیگ کے رکن میاں عبدالمنان کو ایم کیو ایم کے ناراض ارکان کو منانے بھجوایا مگر انہیں منانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین نے نکتہ اعتراض پر ایم کیو ایم کے رہنماء الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی اور ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج کیا، اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو یام ارکان ان دونوں ایشوز پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے تمام ارکان ایوان سے باہر چلے گئے، ڈپٹی سپیکر نے میاں عبدالمنان کو ناراض ارکان کو منانے بھجوایا مگر وہ نہ مانے، میاں منان نے ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کیا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ بلڈنگ سے چلے گئے ہیں، شاید ان کی کراچی کیلئے فلائٹس تھیں