اور نج لائن میٹر وٹرین کا منصوبہ حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالی کر پشن کی سپر یم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن سے آزادنہ تحقیقات کر وائی جائے

جمعہ 19 فروری 2016 19:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اور نج لائن میٹر وٹرین کا منصوبہ حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا،پنجاب حکومت کے میٹر وٹرین سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالی کر پشن کی سپر یم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن سے آزادنہ تحقیقات کر وائی جائے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت کو بچانے کیلئے نیب کا بیڑہ غرق کر نے جا رہی ہے جسکے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحد ہو کرحکمرانوں کا راستہ روکنا ہو گا کیونکہ کرپشن اور دہشت گردی دونوں ایک جیسے ہیں جب تک یہ ملک میں رہیں گے ملک میں کسی بھی صورت مسائل کا حل اور عوام کو ریلیف نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے مگر حکمرانوں غر یبوں کو موت کو منہ سے بچانے کی بجائے میٹرو ٹرین کے منصوبے میں لگے ہوئے ہیں اور عوام حکمرانوں کو ایسے سیاسی مشہوری کے منصوبوں کو مکمل طور پر مستر د کرتے ہیں کیونکہ اس کی لاکھوں لوگوں کا روز گار تبا ہ ہو رہا ہے اور اس منصوبے کیلئے حکمرانوں نے پنجاب کو بھی بنکوں کے آگے گروی رکھ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :