Live Updates

مک مکا کی وجہ سے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کریں گے‘ اعجاز احمد چوہدری

دونوں جماعتوں کا احتساب پی ٹی آئی کے ہاتھوں ہوگا،پنجاب حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے‘ پارٹی وفد سے گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز ا حمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف محکموں میں ہونے والی 35 ارب روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں،پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوں کی کلی کھل کر سامنے آگئی ہے ،(ن)لیگ سیکنڈل لیگ بن چکی ہے ،شریف برادران کے قریبی بزنس میں پر نیب نے جسیے ہی گھیرا تنگ کیا ہے تو وہ بلبلا اٹھے ہیں۔

وہ چیچہ وطنی سے پارٹی رہنما چوہدری نعیم اخترکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ دوسروں کی صفائی دینے کے بجائے اپنے گربیان میں جھانکیں ، نوازشریف نے غیر ملکی دوروں کا جو عالمی ریکارڈقائم کیا ہے نیب اس کی تحقیقات کر ے ان دوروں پر قوم کے ٹیکسوں کا کرڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں، پنجاب میں کرپٹ افراد کے خلاف بلا تفریق احتساب اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جا ئے،پنجاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور لوٹ مارکی گئی ، قوم شریف برادران کے قول وٖفعل کے تضاد کو جان چکے ہیں،مسلسل جھوٹ بول کے قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک احتساب کیے بغیرآگے بڑھ نہیں سکتا ،اگر نیب کے اختیارت کم کر نے کی کو شش کی گئی تو تحریک انصاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کرے گی،مک مکا کی وجہ سے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کریں گے،ان دونوں جماعتوں کا احتساب تحریک انصاف کے ہاتھوں ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات