وزیر داخلہ کا پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کااظہار ٗ ایف آئی اے کو تحقیقات کاحکم
کستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے ٗچوہدری نثار علی خان
جمعہ 19 فروری 2016 19:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایف آئی اے گذشتہ دورِ حکومت میں کئے گئے اس معاہدے کے ایوارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے انہوں نے کہاکہ وزارتِ داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے ٗ اس بات کا بھی قانونی جائزہ لیا جائے کہ کیا یہ معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر کسی وجہ سے ایساکرنا ممکن نہ ہو تو ایسا نظام وضع کیا جا ئے کہ اس معاہدے کے اختتام پر پاکستانی ویزہ فیس کو کم سے کم کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.