اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف شروع کی گئی مہم سے آگاہ ہیں ٗآرمی چیف جنرل راحیل شریف

منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج پر عزم ہے ٗ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی قوم کی حالت بدلیگی ٗتمام ادارے ملکر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنائیں ٗآرمی چیف کی اقتصادی راہداری کیلئے قائم سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 19:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبہ پھر پاک ٗچین اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان کیلئے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف شروع کی گئی مہم سے آگاہ ہیں ٗمنصوبے کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج پر عزم ہے ٗ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی قوم کی حالت بدلے گی ٗتمام ادارے مل کر پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اقتصادی راہداری کے لیے قائم کیے گئے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیاجہاں انھیں راہداری منصوبے کے سیکیورٹی امور پر مفصل بریفنگ دی گئی اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستانی قوم کی حالت بھی بدلے گیآرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ پرامن ماحول سے ہی تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ سکتے ہیں اور اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائیگاجنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہم اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف شروع کی گئی مہم سے آگاہ ہیں، ساتھ ہی انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہر قیمت پر اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت میں بدلے گی انھوں نے زور دیا کہ تمام ادارے مل کر پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنائیں۔