اسلام آباد پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ 12 قانون شکن گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 19 فروری 2016 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) اسلام آ باد پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے8کلو 900گر ام چرس ، نمبر پلیٹ ، ریو الو نگ لا ئٹ ،225بو تلیں شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے کر یک ڈاؤ ن کے دوران تھا نہ ترنو ل پولیس کے نو اب خا ن سب انسپکٹر معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ مو ٹروے چوک کے قریب سے ایک شخص قاری مجید اﷲ سکنہ ضلع لوئر دیر حا ل کر یم ٹا ؤن ضلع نو شہر ہ کومشکو ک جان کر تلا شی لی تو پلا سٹک کے شاپر سے 5کلو گر ام چرس بر آمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم ولا یت الر حمن کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران نا کہ ڈیو ٹی کا ر رجسٹر یشن نمبر AAA-830کو روکا جس میں ملزمان سعید اﷲ ، عمر ان خا ن ، آ صف علی سوارتھے دوران تلاشی کا رسے ریو لو انگ لا ئٹ ، نمبر پلیٹ بر آمد ہو ئی ۔ جبکہ چوری کی واردات میں ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کو رال پویس نے دوران گشت ملزم محمد راشد کو گرفتار کرکے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت دو ملزمان عدنا ن خان اور ملزمہ راہناز بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلو 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ ملزم تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت غلا م مصطفٰی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھانہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت 225شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ کو ہسارپولیس نے دوران گشت ملزم عمر ان مسیح اور لیا قت مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔