اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری 65ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں محفل سماع کاانعقاد

ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

جمعہ 19 فروری 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) ڈاکٹر طاہر القادری 65 برس کے ہو گئے،ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کایوم پیدائش تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا،اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں محفل سماع کاانعقاد کیا گیا،جس میں عوامی تحریک کے ابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،صدیق بٹ،عثمان بٹ،اجمل چوہدری،عبدالواحد بٹ،احسان اﷲ سیال،سرداربرکت ایڈووکیٹ،احمد رضا ایڈووکیٹ،ملک شبیر،محبوب الہی،نعمان کریم،محمد سلیم،عرفان طاہر،اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسی ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہیں،جو مختلف علوم پر گہری دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ،علمی،خدمات کااحاطہ کرنا مشکل ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں امن کی شمع کو روشن کرنے میں اہم کردار اداکیا،اسلام کے حقیقی چہرے سے نوجوان نسل کو روشناس کروانے میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کااہم کردار ہے،ان تمام تر مصروفیات کے باوجود پاکستان میؓں کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کر کے ملک میں رائج گندی سیاست سے پردہ بھی چاک کیا ملک کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں پذیر آئی ملی،اس موقع پر محفل سماع میں قوال حضرات نے مختلف نعتیہ کلام پیش کر نے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شان میں قصیدہ پڑھ کے ،محفل کی رونق کو دوبالا کردیا۔

(جاری ہے)

آخر میں درودوسلام کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :