اسلام آباد‘ پاکستان بیت المال نے او لیول میں 4As کے ساتھ اول پوزیشن لینے والی سکالرشپ ہولڈر ہونہار طالبہ کو مزید تعلیم کے حصول کیلئے معاونت کردی
جمعہ 19 فروری 2016 19:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان بیت المال نے او لیول میں 4As کے ساتھ اول پوزیشن لینے والی سکالرشپ ہولڈر ہونہار طالبہ کو مزید تعلیم کے حصول کیلئے معاونت کردی گئی ہے۔ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر کے مطابق 17سالہ منہاج کوثر نے نمایاں پوزیشن کے ساتھ او لیول کا امتحان پاس کیا مگر محدو مالی وسائل اور غربت کی وجہ سے اس کے والدین اے لیول کی داخلہ فیس ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔
پاکستان بیت المال کے سربراہ بیرسٹر عابد وحید شیخ نے اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے بچی کی فیس کی ادائیگی کے تمام تر انتظامات مکمل کرتے ہوئے اپنے دفتر میں اس ہونہار طالبہ کو مالی امداد کا چیک پیش کیا۔بیرسٹر عابد وحید کا کہنا تھا کہ منہاج کوثر جیسے ہونہار طالب علم پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں ،پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے مستحق اورہونہار طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.