اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس کی ضلع قلعہ عبداﷲ میں کا رروائی، 6ٹن افیون بر آ مد

جمعہ 19 فروری 2016 17:51

کوئٹہ+قلعہ عبداﷲ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء)اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس کی بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ کے علا قے میں کا رروائی کے دوران 6ٹن افیون بر آ مد کر لی گئی جس کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے بتا ئی جا رہی ہے ،جبکہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر ایک اور کا رروائی میں اے این ایف اور کسٹم نے بیرون ملک جا نے والے ایک مسا فر سے 5سو گرام کرسٹل بر آ مد کے کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ کے علا قے میں انٹی نا ر کو ٹیکس کی جا نب سے ایک کا رروائی کے دوران 6ٹن (6ہزار کلو گرام )افیون بر آ مد کر لی گئی ہے جس کی عا لمی منڈی میں قیمت اربوں روپے بتا ئی جا رہی ہے ،دریں اثنا ء کو ئٹہ ائیر پورٹ پر ایک اور کا رروائی میں اے این ایف اور کسٹم نے بیرون ملک جا نے والے مسافر کو 5سو گرام کرسٹل بر آ مدگی پر حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔