حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،قبائلی رہنماء ارشاد اﷲ کاکڑ

جمعہ 19 فروری 2016 17:51

زیا رت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء)ضلع زیارت کے قبائلی رہنماء ارشاد اﷲ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں د نبدن کم ہو رہی ہے لیکن جمہوری حکومت کے دعوے دار جو غریب عوام پر طرح طرح کے ٹیکسز لگاتے تھکتے نہیں تیل کی قیمتیں کم کر نا بھو ل گئے ہیں ہما را مطا لبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر تیل کی قیمتیں کم کریں اس کے علاوہ عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں ۔