ڈیرہ اسماعیل خان : ریحام خان نے خیبر پختونخواہ کے سول اسپتال کی بد ترین حالت سے پردہ اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 17:47

ڈیرہ اسماعیل خان : ریحام خان نے خیبر پختونخواہ کے سول اسپتال کی بد ترین ..

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے ریحام خان نے خیبر پختونخواہ کے ایک سول اسپتال کی بد ترین حالت سے پردہ اُٹھا دیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے سول اسپتال میں موجود مطلوبہ عملے کی غیر حاضری اور اسپتال میں طبی سہولیات کےلیے موجود ناکافی وسائل سے بھی پردہ اُٹھا دیا ۔ ریحام خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتال کے مختلف کمروں اور وہاں موجود مشینری کا بھی جائزہ لیا، جس سے اسپتال کی بد ترین حالت صاف صاف نمایاں ہو رہی تھی۔ ریحام خان نے اسپتال کی انتظامیہ کے ہمراہ اسپتال کے دیگر حصوں کی حالت بھی آن کیمرہ دکھا کر صوبائی حکومت کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا

متعلقہ عنوان :