نوشہرہ ‘آدم زئی میں شک کی بنیاد پر 3افراد نے گھر میں گھس کر گھر کے مالک کو بیٹے کے سامنے چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ‘پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

جمعہ 19 فروری 2016 17:46

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) نوشہرہ کے علاقہ آدم زئی میں شک کی بنیاد پر تین افراد نے گھر میں گھس کر گھر کے مالک کو بیٹے کے سامنے چھریوں سے پے درپر وارکرکے قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں عبدالرازق ولد خان رازق سکنہ چارسدہ حال آدم زئی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر کے تمام افراد چارسدہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے جبکہ میں اور میرے والد خان رازق ولد کاکی جان گھر میں موجود تھے کہ اس دوران عاطف ولد فضل خالق، خالد ولد فضل مالک، مسکین ولد اطلس خان نے گھرمیں گھس کر میرے والد پر حملہ کردیا اور ان کو پے درپے چھریوں سے وار کرکے قتل کردیا وجہ عناد ملزمان کو شک تھا کہ میرے باپ نے ان کے باپ کو قتل کیاتھا ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :