ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام دروس القرآن تقاریب کا انعقاد

جمعہ 19 فروری 2016 17:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان )کے نائب صدر مولانا محمد اسلم ندیم نے بتایا ہے کہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف مقامات پر درو س القرآن تقاریب آج ( ہفتہ ) سے شروع ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل 20فروری بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد مدینہ Qبلاک جوہر ٹاؤن جبکہ بعد نماز مغرب جامع مسجد اویس قرنی کشمیری محلہ لیاقت آباد کوٹ لکھپت اور کل 21فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد عبد اﷲ بن مسعود ؓ 552ایل بلاک جوہر ٹاؤن جبکہ بعد نماز مغرب جامع مسجد خاتم المرسلین سمن برگ ای بلاک جوہر ٹاؤن میں مفسر قرآن مولانا عبد الحمید تونسوی درس قرآن دینگے۔