کرا چی، پولیس کا ایک اے ایس پی جرا ئم پیشہ اور منشیات فروشوں کا سر غنہ نکلا

جمعہ 19 فروری 2016 17:11

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) کرا چی پولیس کا ایک اے ایس پی جرا ئم پیشہ اور منشیات فروشوں کا سر غنہ نکلا۔تفصیلات کے مطا بق کر اچی پولیس چیف کو ر پورٹ بھیجی گئی ہے جس میں کیما ڑی کے اے ایس پی کو جرا ئم پیشہ اورمنشیات فروشوں کا سر غنہ بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ پر کا رروائی کر تے ہوئے کرا چی پولیس چیف نے اے ایس پی کیما ڑی کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ ر پورٹ کے مطا بق اے ایس پی کیماڑی بلال قیوم جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کا سر غنہ ہے۔ بلال قیوم ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کر نے وا لوں سے بھی مال بٹور تاہے۔ بلال قیوم کیماڑی میں تعینات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا رشتہ دار ہے ۔

متعلقہ عنوان :