خرچہ اربوں روپے ،کارکردگی صفر ،لاہورقلندرز کو دھمال الٹا پڑ گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 16:47

خرچہ اربوں روپے ،کارکردگی صفر ،لاہورقلندرز کو دھمال الٹا پڑ گیا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز اونچی دکان ،پھیکا پکوان کے مصداق ٹورنامنٹ کے محض 2میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی جس کا خمیازہ اسے ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے سے باہرہونے کی صورت میں بھگتنا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

3دسمبر 2015ء کو پاکستان سپر لیگ کے پانچوں فرنچائز کے لیے ہونے والی بولی میں لاہور قلندر ز کی ٹیم کو قطر لبریکنٹس کمپنی نے 24ملین ڈالر یا تقریبا 2.4ارب روپے میں خریدا تھا جس نے اسے کراچی کنگز (26ملین ڈالر ) کے بعد پی ایس ایل کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز بنا دیا تھا ۔

لاہور نے ایونٹ کے لیے کرس گیل ، ڈووین براوو ،عمر اکمل ،کیون کوپر اور اجنتھا مینڈس جیسے کھلاڑیو ں کی خدمات بھی حاصل کیں تاہم عمر اکمل کے علاوہ ان میں سے کوئی بڑا نام ایونٹ میں کوئی خاص کاکردگی نہ دکھا پایا جس کے باعث پہلے راؤنڈ میں محض 2میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔