چینی کھلاڑی ڈنگ جن ہائی ویلش اوپن کے کوارٹر فا ئنل میں پہنچ گیا

جمعہ 19 فروری 2016 16:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) سابق عالمی نمبر 1ڈنگ جن ہوائی جمعرات کو کارڈ ف میں ویلش اوپن میں بلجیئم کے کھلاڑی لوکا بر یسیل کو ہرا کر قریباً ایک برس میں اپنی پہلی رینکنگ کوارٹر فائنل میں ڈپہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈنگ نے جو عالمی رینکنگ میں 12ویں نمبر پر چلا گیا ہے ، بیس سالہ بریسیل کو 70،89،87اور 56کے بریکس کے ساتھ 4.2سے شکست دے دی ، ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس نے گذشتہ برس کے چائنا اوپن میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد مسلسل چاروں میچ جیت لئے ہیں ،ڈنگ نے جس کی کار ڈ ف کی جیت نے اسے آئندہ ماہ عالمی گرینڈ بریکس میں اس کے مقام کو یقینی بنا دیا ہے کہا کہ انتہائی خوشی محسوس کررہاہوں کیونکہ میں بہتر ہوتا جارہا ہوں ، مجھے دہلیز میں چینی پرستاروں سے کافی سپورٹ ملی ہے ، انہوں نے مجھے قوت و توانائی بخشی اور اس نے مجھے ان کے ساتھ جیت کو شیئر کرنے اور بہترکھیل کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ بخشا ، چینی کھلاڑی کا مقابلہ اب برطانیہ کے چیمپئین نیل روبرٹسن کے ساتھ ہو گا جس نے ہانگ کانگ کے مارکو فو کو ہرایا ، چین 126اور 141کے سرفہرست رنز کے ساتھ 4.2ہے ، ایک اور چین کھلاڑی وا ئی یو ڈیلو کو ایک اور میچ میں رونائی او سلیوان نے 4-1 سے ہرا دیا ، اس طرح ڈنگ آخری میں 8میں واحد چینی کھلاڑی رہ گیا ہے ، تین مرتبہ کے فاتح اور سلیوان کا مقابلہ اب عالمی نمبر 1مارک سیلے کے ساتھ ہو گا جس نے ملکی پسندیدہ مار ولیمز پر 4-2سے کامیابی حاصل کی ، جڈٹرمپ جوئے پیرے سے 4-2سے ہارنے کی وجہ سے موقعہ گنوا بیٹھا جبکہ مار ک ایلن نے پیر ے کو 4-3س شکست دے دی گذشتہ سال کے رنر اپ بن وولاسٹن نے 78کے ٹاپ رن کے ساتھ جرمن ماسٹرز چیمپئین مارٹن گولڈ کو 4-1سے ہرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :