پشاور ، وزیر باغ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گندے نالے سے دو مارٹر گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے

جمعہ 19 فروری 2016 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) پشاور کے علاقہ وزیر باغ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گندے نالے سے دو مارٹر گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر باغ میں ایک گھر کے قریب گندے نالے میں دو مارٹر گولوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دونوں مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر مقامی تھانہ کی پولیس بھی موجود تھی جس نے قریبی گھروں سے تفتیش بھی کی۔

متعلقہ عنوان :