بدین، مسافر وین میں آگ لگنے سے 13افراد جھلس کر زخمی

جمعہ 19 فروری 2016 14:54

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بدین میں مسافر وین میں آگ لگنے کے باعث 13افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بدین کے قریب مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر خواتین سمیت 13افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں ،تاہم تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :