پینے کے صاف پانی تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت صاف پانی منصوبے کے ذریعے یہ حق شہریوں کو دے گی،دور آمریت میں واٹر فلٹریشن کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا،صاف پانی پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے گندے پانی سے جنم لینے والی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا،گریٹر اقبال منصوبہ ایشیاء میں تاریخی اعتبار سے اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، گریٹر اقبال منصوبے کے تحت تاریخی میوزیم بھی بنایا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس اور ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 فروری 2016 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت صاف پانی منصوبے کے ذریعے یہ حق شہریوں کو دے گی،دور آمریت میں واٹر فلٹریشن کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا،صاف پانی پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے گندے پانی سے جنم لینے والی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا،گریٹر اقبال منصوبہ ایشیاء میں تاریخی اعتبار سے اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، گریٹر اقبال منصوبے کے تحت تاریخی میوزیم بھی بنایا جائے گا۔

وہ جمعہ کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس اور ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں گریٹر اقبال منصوبے کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، نئی نسل کو تحریک پاکستان میں قربانیوں سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے، گریٹر اقبال منصوبہ ایشیاء میں تاریخی اعتبار سے اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، گریٹر اقبال منصوبے کے تحت تاریخی میوزیم بھی بنایا جائے گا، تحریک پاکستان کے قومی ہیروز کیلئے نیشنل ہیرو گیلری بھی بنے گی، سٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے، حصول پاکستان سے متعلق آڈیو اور ویڈیو سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اور اجلاس میں پینے کے صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت صاف پانی منصوبے کے ذریعے یہ حق شہریوں کو دے گی،دور آمریت میں واٹر فلٹریشن کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا،صاف پانی پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے گندے پانی سے جنم لینے والی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔