پی ایس ایل فرسٹ ایڈیشن : مستقبل کے کئی روشن ستارے کرکٹ کے افق پر جگمگانے لگے

جمعہ 19 فروری 2016 12:37

پی ایس ایل فرسٹ ایڈیشن : مستقبل کے کئی روشن ستارے کرکٹ کے افق پر جگمگانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی ایڈیشن سے مستقبل کے کئی روشن ستارے کرکٹ کے افق پر جگمگانے لگے ہیں ،محمد نواز، محمداصغر،عمران خالد ،رومان رئیس اوربسم اللہ خان انٹرنیشنل کرکٹ میں دھاک بٹھانے کو تیار ہیں۔تفصیلات کیمطابق پاکستان سپر لیگ نے جہاں دنیا بھر میں دھوم مچائی وہیں سلیکٹرز کو نوجوان کھلاڑیوں کی کھیپ بھی مل گئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے بسم اللہ خان کو صرف ایک موقع ملا اور اس نے لاہور قلندرز کے خلاف پچیس گیندوں پر ففٹی جڑ دی۔نوجوان باوٴلرمحمد اصغر اور محمد نواز نے ناصرف بیٹسمینوں کورنز بنانے سے روکے رکھا بلکہ وکٹیں بھی خوب اڑائیں۔دونوں باوٴلرز نے دس دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ظفر گوہر نیدس اعشارئیہ پانچ کے انتہائی کم ترین اسٹرائیک ریٹ سے چھ وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ اسلام آباد کے عمران خالد اور رومان رئیس بھی کم رن ریٹ کے باعث توجہ کا مرکز رہے۔

متعلقہ عنوان :