قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 19 فروری 2016 12:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 دہشت گرد ماردیے۔ نصیرآباد میں سڑک کنارے نصب 15 کلوگرام دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ،جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارود ملا ہے۔ اس سے پہلے نصیرآباد کے کوٹ حمید آباد میں سڑک پر نصب 15 کلوگرام دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :