نواز،مودی ملاقات آئندہ ماہ واشنگٹن میں متوقع
جمعہ 19 فروری 2016 12:29
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) امریکا، پاکستان اور ہندوستان نے دبے لفظوں میں آئندہ ماہ واشنگٹن میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہونے والے 'نیوکلئیر سمٹ' میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا ہے۔
ایک سینیئر سفارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'پاک-بھا رت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں، لیکن چونکہ دونوں ممالک میں مذاکرات کی تاریخ سب جانتے ہیں، اس لیے جب تک یہ منعقد نہ ہوجائیں، امریکا میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا'۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے 2010 میں آغاز کیے جانے والے جوہری سمٹ میں پہلی بار دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ایک ساتھ شریک ہوں گے۔
سمٹ کا ایک مخصوص ایجنڈا ہے، یعنی جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سے دور رکھنا اور اس حوالے سے دنیا بھر کی قیادت مختلف تجاویز پر بحث میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں جمع ہوگی۔واضح رہے کہ اس حوالے سے پہلا سمٹ واشنگٹن میں 12 سے 13 اپریل 2010 میں منعقد ہوا تھا۔ دوسرا سمٹ جنوبی کوریا میں 2012 اور تیسرے سمٹ کا انعقاد ہیگ میں 2014 میں کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال براک اوباما کا امریکی صدر کے طور پر آخری سال ہے، اس لیے اوباما انتظامیہ چوتھے سمٹ میں واضح نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ادھر امریکی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں جنوبی ایشیا میں چھوٹے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاوٴ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان کی جانب سے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 'ہم ان جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں، جو ہماری اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ہر بحث کا حصہ ہوتے ہیں'۔انھوں نے کہا 'لیکن ہمیں خطے میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان موجود کشیدگی کے حوالے سے بھی تشویش ہے اور ہم ان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، تاکہ ، واضح طور پرکشیدگی میں کچھ کمی لائی جاسکےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.