مادری زبانوں کا عالمی د ن پرسوں منایا جائے گا
جمعہ 19 فروری 2016 12:27
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی د ن اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے ۔
(جاری ہے)
اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے جبکہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی مادری زبانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سندھی،سرائیکی،پنجابی،بنگالی،پشتو،بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے48فیصد افراد بولتے ہیں،سندھی12فیصد،سرائیکی10فیصد،پشتو،اردو اور انگریزی 8،8فیصد،بلوچی3فیصد،ہندکو2فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.