اذلان شاہ کپ:سینئراورجونیئرٹیموں میں میچز کرانیکا فیصلہ

جمعہ 19 فروری 2016 12:22

اذلان شاہ کپ:سینئراورجونیئرٹیموں میں میچز کرانیکا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) اذلان شاہ کپ کی تیاریوں کیلئے ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ کپ اپریل میں ملائشیا میں کھیلا جانا ہے جس کی تیاری کے کیمپ کیلئے اوپن ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اور بیس فروری کو خیبر پختونخواہ میں ٹرائلز کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا،جس کے دوران قومی سینئر اور جونیئرٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کرائی جائے گی۔

یہ میچز لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بیس سے تیس مارچ کے درمیان ہوں گے۔سیریز کرانے کا مقصد قومی سینئر ٹیم کو ایونٹ سے پہلے میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے کیونکہ سینئر ٹیم طویل عرصے سے کسی ایونٹ میں ان ایکشن دکھائی نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :