امریکن باکسر مے ویتھر میرے ساتھ مقابلہ کرنے سے خوف زدہ تھے ‘ عامر خان
جمعہ 19 فروری 2016 12:11
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ امریکن باکسر مے ویتھر میرے ساتھ مقابلہ کرنے سے خوف زدہ تھے اسلئے انہوں نے انکار کیا، تمام تر توجہ کانیلو کے خلاف فائٹ پر مرکوز ہے اور میں بھرپور تیاری کے ساتھ رنگ میں اتروں گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مے ویتھر نے 49-0 فتوحات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ گزشتہ برس انٹرنیشنل باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
عامر خان نے ان سے مقابلے کیلئے بہت کوشش کی تاہم مے ویتھر نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مینی پاکیو کو بھی چیلنج کیا تاہم دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ طے نہ پا سکا اور اب عامر خان رواں برس 7 مئی کو ساؤل کانیلو ایلواریز کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دنیا کے بہترین باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرنے کا خواہاں ہوں، مے ویتھر اور پاکیو سے مقابلہ نہ ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا پر یہ بات ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں ویتھر سے بہترین اور بڑا فائٹر ہوں، میں اور میری پوری ٹیم نے ویتھر سے مقابلے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن بد قسمتی سے فائٹ طے نہ پا سکی، میں دیانت داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ ویتھر میرے ساتھ مقابلہ کرنے سے ڈر گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں بہت سیاست ہو رہی ہے تاہم میری تمام تر توجہ کانیلو کے خلاف فائٹ پر مرکوز ہے اور میں فائٹ جیتنے کیلئے پوری طاقت اور تیاری کے ساتھ رنگ میں اتروں گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.