لنڈی کوتل،نامعلوم افراد کی فائرنگ، افعان عالم دین قتل

جمعہ 19 فروری 2016 11:14

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افعان عالم دین کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے افغان عالم دین مولاناعبدالحلیم جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری رہا۔