بین الاقوامی مقابلوں کی فاتح پاکستانی شیف ٹیم ترکی سے وطن واپس پہنچ گئی

جمعہ 19 فروری 2016 11:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) کھانے پکانے کے بین الاقوامی مقابلوں کی فاتح پاکستانی شیف ٹیم ترکی سے وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستانی شیف ٹیم نے ایونٹ میں15طلائی،13چاندی اور ایک کانسی کاتمغاجیتا۔

(جاری ہے)

ترکی میں انواع و اقسام کے کھانے پکانے کے بین الاقوامی مقابلے تین روز تک جاری رہے جن میں چالیس ممالک نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے 12 رکنی ٹیم اس ایونٹ میں شریک ہوئی۔ خوشبودار اور لذتوں بھرے کھانوں کے ججز بھی پاکستانی شیفس کے قائل نظر آئے اور تعریف کے ساتھ ان کے شوق اور لگن کو بھی بیحد سراہا۔کامیابی سمیٹنے اور میڈلز کو اپنے ملک کے نام کرنے پر پاکستانی شیف بہت خوش تھے۔

متعلقہ عنوان :