کراچی پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 13 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 19 فروری 2016 11:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے کارکن سمیت تیرہ ملزموں کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر پرانا گولیمار کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 5 افراد کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے گروپ بابا لاڈلہ سے تھا۔ دوسری جانب قانون نافز کرنے والے ادارے لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لیاری آگرہ تاج میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھچی رابطہ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :