پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا۔۔۔ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی، بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ‘ حکومتی ترجمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 11:03

پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا۔۔۔ پاکستان ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے بھارت کی پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، گوجرانوالہ میں درج کیے گئے مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

پٹھان کوٹ حملےکامقدمہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ اعتزازالدین کی سفارش پ درج کیاگیا، مقدمے میں302،324،109،721اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ،جس میں7 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی، بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ،ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے،دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ک پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے دی جانے والی ابتدائی معلومات کے باعث پاکستان نے مقدمہ درج کیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدگی کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار واقعے کی تحقیقات سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)بنے گی جس میں تمام عسکری اورسول لا انفورسنگ اورانٹیلی جنس ایجنسیز کے لوگ ہونگے، اب بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا لیکن بھارت کی جانب سے اورثبوت دیئے گئے تو مزید کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں گی کہ وہ کون لوگ ہیں جو یہ عمل کررہے ہیں، ان کا تعلق بھارت سے ہے یا وہ پاکستان پر الزام لگانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں، ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے، ہم خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح ر ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں 6نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔