وزیر اعلیٰ سندھ کا آئی جی سندھ کو فون، شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور بینک ڈکیتیوں کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار
شہریوں نے شہر میں امن کی بحالی کے بعد سکھ کا سانس لیا تھا کہ انہیں اب دوبارہ اپ سیٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
جمعرات 18 فروری 2016 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کر کے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور بینک ڈکیتیوں کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کو بھی سیریس لیتے ہوئے اسے بھی سنگین جرائم کی طرح لیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے شہر میں امن کی بحالی کے بعد سکھ کا سانس لیا تھا کہ انہیں اب دوبارہ اپ سیٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ علاقوں میں پیٹرولنگ میں اضافہ کریں اور ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑنی نگاہ رکھی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ بھی سنگین نوعیت کا معاملہ ہے لہذا اس سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس اہلکار شہر میں الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں اسٹریٹ کرائمز ہوئے یا بینک ڈکیٹی ہوئی تو متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے آئی جی سندھ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ پولیس تھانوں کو ہدایت کریں کے وہ اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیوں کے کیسیز پر کام کریں اور انہیں ہر پندرہ دن کے بعد رپورٹ پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.