ای سی سی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.3فیصد شرح 29فروری تک برقرار رکھنے، سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی

اجلاس میں سی پیک منصوبے میں توانائی کے حوالے سے خصوصی فنڈ کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 18 فروری 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس میں ٹیکس نادہندگان کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.3فیصدکی شرح 29فروری تک برقرار رکھنے، سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ، سی پیک منصوبے میں توانائی کی خریداری کیلئے ریوالونگ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے نا دہندگان ٹیکس 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ کو 29فروری 2016 تک توسیع دینے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے 60ایم ایم سی ایف ڈی ماڑی شالوگیس کی اصل الاٹ شدگان کو 22فروری سے دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کے 51.50 ملین قرض کی بقایا جات کی چھوٹ دینے کی منظوری دی کیونکہ شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل لیکویڈیٹ کی جا چکی ہے، کمپنی نے کلیم نمٹا دیئے ہیں، لیکٹو ڈیشن کی منظوری سندھ حکومت نے دی تھی۔

ای سی سی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزیراعظم کے انسانی حقوق کے حوالے سے معاون خصوصی، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری قانون، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا شامل ہوں گے۔ کمیٹی سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے ای سی سی کو سفارشات دے گی۔ ای سی سی نے سی پیک میں توانائی منصوبے، ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :