اسلام آباد ہائی کورٹ میں پمز اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق درخواست دائر

جمعرات 18 فروری 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو شکیل جنجوعہ نامی شہری نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی سیکٹری کیڈ۔ وائس چانسلر پمز اسپتال اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ جبکہ ونٹی لیٹر کی تعداد صرف بیس ہے۔وینٹی لیٹر کی کمی کیوجہ سے ہر ہفتے چار سے چھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔فاضل عدالت متعلقہ حکام سے جواب طلب کر ئے اور وفاقی دارلحکومت کی آبادی کے تناسب سے اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیجائے تاکہ معصوم جانیں ضائع نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :