گریڈ20سے کم کا کوئی آفیسر ایوان صدر سے خط وکتابت نہ کرے، خلاف ورزی پر کارروئی کی جائے گی

صدر ممنون حسین کی تمام وفاقی وزراتوں،ڈویژنوں اور کارپوریشنوں کو ہدایت

جمعرات 18 فروری 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) صدر ممنون حسین نے تمام وفاقی وزراتوں،ڈویژنوں اور کارپوریشنوں کو ہدایت کی ہے کہ گریڈ20سے کم کا کوئی آفیسر ایوان صدر سے خط وکتابت نہ کرے، خلاف ورزی کرنے والے ادارے کے خلاف رولز کے مطابق کارروئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان صدر سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت پہلے بھی کی گئی تھی تاہم بعض وزارتیں اور ادارے اس پر عمل درآمد نہیں کر رہے حتمی سرکلر جاری کیا جارہاہے کہ آئندہ کسی بھی وزرات سے متعلقہ ادارے گریڈ20سے کم کا کوئی آفیسر ایوان صدر کے خط وکتابت کرنے یا سمری بھجوانے کا مجاز نہیں ہوگااور ایسی کسی بھی سمری پر قانونی کارروائی کے بجائے اسے واپس بھجوادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :