بھارت میں خواجہ سراء پولیس آفیسر بھرتی: سرگودھا کے خواجہ سراؤں نے بھی سرکاری محکموں میں ملازمت کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 21:13

بھارت میں خواجہ سراء پولیس آفیسر بھرتی: سرگودھا کے خواجہ سراؤں نے بھی ..

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18فروری۔2016ء) بھارت میں خواجہ سراء کو پولیس آفیسر بھرتی کئے جانے کے بعد سرگودھا کے پڑھے لکھے خواجہ سراؤں نے بھی سرکاری محکموں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ہے خواجہ سراؤں نیلی‘ ریشم‘ نینا لعل اور دیگر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمیں تیسرے درجے سے بھی کم شہری سمجھا جاتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی عطاء ہے کہ وہ کسی کو کیا بنادے جس طرح اقلیتوں کا کوٹہ ہے اسی طرح خواجہ سراؤں کا بھی کوٹہ مختص کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :