سی ڈی اے کا میئر اور ڈپٹی میئرز کیلئے اولڈ نیول ہیڈ کواٹرمیں دفاتر کا انتظام

جمعرات 18 فروری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وفاق ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے پہلے منتخب میئر شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئرز کیلئے اولڈ نیول ہیڈ کواٹرمیں دفاتر کا انتظام کر لیاہے، اولڈ نیول ہیڈ کواٹر میں میئر کے دفتر کیلئے ڈی جی سروسزنجیب ارحمن کا کمرہ نمبر 201 اور 202 خالی کروا لیا گیا ہے تاہم ڈپٹی میئر ز کیلئے ڈی جی ورکس اور ڈی جی واٹر کے کمرہ نمبر 28 اور کمرہ 02 خالی کروا لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئرز کیلئے اولڈ نیول ہیڈ کواٹر میں رنگ روغن بھی کروا لیا گیا ہے تاہم معتبر ذرائع کے مطابق تاحال یونین کونسلز کیلئے 33 کمرے خالی نہیں کروائے گئے ، اگلے ماہ اولڈ نیول ہیڈ کواٹر میں شعبہ منٹیننس اور روڈ کے دفاتر کے علاوہ تمام شعبوں کے دفاتر سی ڈی اے بلڈنگ فیصل مسجد میں منتقل کر دئے جائیں گے۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈی جی سروسز نجیب الرحمن نے بتایا کہ میئر کیلئے کمرہ نمبر 201 اور 202 جبکہ ڈپٹی میئرز کیلئے بھی 2 کمرے کمرہ نمبر 02 اور مرہ نمبر 58 خالی کروا لیے گئے ہیں جس میں قیمتی فرنیچر بھی رکھ دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :