ترک فضائیہ کی کرد باغیوں پر بمباری

جمعرات 18 فروری 2016 20:58

ترک فضائیہ کی کرد باغیوں پر بمباری

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والے کار بم حملے کے بعد یہ تازہ کارروائی کی گئی ہے۔ انقرہ میں بدھ کے روز کے خونریز حملے میں کم از کم اٹھائیس افراد مارے گئے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترکی فضائیہ نے کرد باغیوں کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔