ایف آئی اے نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 فروری 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) ایف آئی اے نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ٗ بھارتی شہری رستم سدھوا رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈرا کا بہنوئی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایم پی بھنڈرا کا داماد ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہری رستم سدھوا نے سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد ملک نذیر کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

ایف آئی اے نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزم رستم سدھوا کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رستم سدھنوا 1982 میں پاکستان آیا اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمہ میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ بھارتی شہری رستم سدھوا کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :