آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 10 کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ ٗ پیشہ وارانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

جمعرات 18 فروری 2016 20:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ کیا ۔ کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل اور سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے 10 کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ٗجنرل راحیل شریف نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی گراں قدر قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔