ایم کیو ایم کے زونل آفس پر رینجرز کا چھاپہ دفاتر کی تلاشی کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہ ہوسکی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 20:07

ایم کیو ایم کے زونل آفس پر رینجرز کا چھاپہ دفاتر کی تلاشی کوئی ممنوعہ ..

سکھر ( آئی پی ے) ایم کیو ایم کے زونل آفس پر رینجرز کا چھاپہ دفاتر کی تلاشی کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہ ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے جناح چوک میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس پر جمعرات کی صبح رینجرز کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر زونل آفس میں موجود سندھ اسمبلی کے رکن دیوان چند چاؤلہ دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور زونل آفس کے دفاتراوروہاں موجود سامان کی تلاشی لی تمام کاروائی کے دوران زونل آفس سے کوئی ممنوعہ اشیاء کی برآمد نہ کوسکی جس کے بعد رینجرز کے اہلکار واپس چلے گئے چھاپے کی اطلاع پر جناح چوک اور اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دیون چند چاؤلہ نے رینجرز کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکاروں نے زونل آفس کی تلاشی لی تاہم کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔