ایل پی جی ایسوسی ایشن سے قیمتوں اور ایسے سلنڈرز کے حوالے سے معاملات اٹھاے جاتے ہیں،جام کمال احمد

جمعرات 18 فروری 2016 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وزیر مملکت پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن سے قیمتوں اور ایسے سلنڈرز کے حوالے سے معاملات اٹھاے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت جام کمال احمد نے کہا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن سے قیمتوں اور ایسے سلنڈرز کے حوالے سے معاملات اٹھاے جاتے ہیں،ضلعی حکومتوں سے بھی اس حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہے۔عوام سستے سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اس طرح کے سلنڈرز کی کوالٹی کو کون سا اداراہ دیکھے گا۔

متعلقہ عنوان :