پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،11ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ،2ملزمان گرفتار

جمعرات 18 فروری 2016 19:18

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران 11ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔برآمد ہونے والے ڈیزل کی قیمت مارکیٹ میں 23لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر آر سی ڈی ہائی ہائی وے کے قریب مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی لی ۔دوران تلاشی ٹرک سے 11ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا ۔کوسٹ گارڈز نے 2ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔برآمد ہونے والے ڈیزل کی قیمت مارکیٹ میں 23لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :