پنجاب یونیورسٹی میں میری مادرِ علمی، میری یاداشتیں کے موضوع پرچھٹی تقریب

ماضی کی نسبت آج کتابوں تک رسائی آسان ہے ، ڈاکٹرظہور احمد اظہر

جمعرات 18 فروری 2016 19:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی سربراہ علی ہجویری چیئر پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے کتابوں تک رسائی آسان نہ تھی۔ عربی زبان سیکھنے کیلئے انہوں نے عربیوں کے لیکچرز جنون کی حد تک سنے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرنے کے سلسلے کی الرازی ہال میں منعقدہ چھٹی تقریب سے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا، ڈاکٹر محمد اکرم شاہ،ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، ڈاکٹر نعمانہ امجد،چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ، مختلف صدورِ شعبہ جات ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے دووائس چانسلر ز پروفیسر حمید احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انقلابی تبدیلیوں کے ذریعے یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہااورینٹل کالج میں دو پروفیسر ز کے اکٹھے کام کرنا ایک مشکل امر تھا لیکن میں نے خواجہ محمد ذکریا اور ڈاکٹر محمد اکرم شاہ صاحب تینوں نے مل کرادارہ کی ترقی کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان دنیا کا بہترین خطہ ہے جو معدنیات، پھلوں، نایاب پودوں،ٹھنڈے گرم چشموں اور بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے تاکہ وہ اس کی ترقی کیلئے جذبے سے اپنا کردار ادار کریں۔

متعلقہ عنوان :