پی آئی اے اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچالیا
جمعرات 18 فروری 2016 19:04
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ،ابتدائی تحقیقات میں شاہین ایئرلائن کی غلطی ثابت ہوئی،معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں آمنے سامنے آ گئے تاہم پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ٹکرانے سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کے احکامات کی خلاف ورزی کی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔چیف پائلٹ سیفٹی نے کہا کہ دونوں طیاروں کے پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتاتھا تاہم پی آئی اے کے پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بچالیا۔اْنہوں نے کہاکہ شاہین ایئرلائن کے طیارے نے فریکونسی بدلنے کا کنٹرول ٹاور کو نہیں بتایاجس پر دونوں طیارے ایک ہی بلندی پر آگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.