آرمی چیف کا 10کور ہیڈکوارٹرچکلالہ کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی

جنرل راحیل شریف کا 10کور کی آپریشنل کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،ایل او سی پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین

جمعرات 18 فروری 2016 19:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10کور ہیڈکوارٹرچکلالہ کا دورہ کر کے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف نے 10کور کی آپریشنل کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چکلالہ میں 10 کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو 10کور کی آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور کی آپریشنل کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔