ٹریفک وارڈن برطرف

جمعرات 18 فروری 2016 19:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک وارڈن فرحان 139/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈن فرحان محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگیا جسے دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈن فرحان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔