ٹریفک انسپکٹروں کے تبادلے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 18:59

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی مزید بہتری اور انتظامی امور کے تحت 5انسپکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک انسپکٹر سعد عظیم کو انچارج سیکٹر گلبرگ سے انچارج سیکٹر ماڈل ٹاؤن،انسپکٹر خالد نواز کو انچارج ماڈل ٹاؤن سے انچارج سیکٹر گلبرگ ،انسپکٹر اقبال حمید کوانچارج اینٹی ون ویلنگ سکواڈاور انچارج انڈر پاسزکینال بنک روڈ ،انسپکٹر محمد صدیق کو انچارج پنجاب اسمبلی سیکٹر مال ٹوسے انچارج نائٹ شفٹ صدر ڈویژن اور انسپکٹر نذیر احمد کو انچارج سکواڈ 30ایل او ایس ٹریفک لائن سے انچارج پنجاب اسمبلی سیکٹر مال ٹو تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت ،لگن اور ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں تاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :