نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ بنانے کی منظوری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 18:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے- ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ہسپتال کی سرپرستی میں کام کرے گا جبکہ ڈائریکٹر آئی ٹی سوشل سکیورٹی اسے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ منظوری نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ایم ایس ہسپتال او رڈائریکٹر آئی ٹی کے درمیان موثر رابطے او رورکنگ ریلشن شپ کو مزید مضبوط بنانا ہوگانیز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے آگاہ کرنے،استعداد کار میں اضافہ کے لئے ان کی فوری ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے - کمشنر سوشل سکیورٹی نے بتایا کہ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لئے ڈیٹا انٹری آپریٹرزبھی بھرتی کئے جارہے ہیں- وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ ہسپتال کے انتظامی امور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورڈائریکٹر آئی ٹی ذمہ دارانہ کردار اد ا کریں -انہوں نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کے لئے ایم ایس ہسپتال او رڈائریکٹر آئی ٹی کوروڈ میپ ٹارگٹ دیا جائے جس کے بعد منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دارا فراد کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ڈائریکٹر آئی ٹی سلیم زبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہسپتال کے تمام 22 او پی ڈی شعبوں کو کلینکل لیبارٹریوں اور فارمیسی سے آئی ٹی کے ذریعے منسلک کیا جا چکا ہے، آؤٹ ڈور مریضوں کے ای رجسٹریشن بھی کی جارہی ہے جبکہ کسی بھی ہنگارمی صورتحال میں کمپیوٹرائزڈ مینجمنٹ کو چلانے کے لئے متبادل نظام بھی تشکیل دیا جاچکاہے-انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے رجسٹرڈ مزدور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی ر جسٹریشن سینٹرلائزڈ ڈیٹا سسٹم کے تحت عمل ہی لائی جارہی ہے،نیز نان رجسٹرڈ مریضوں کی رجسٹریشن کاعمل بھی جاری ہے۔