اے ایس آئی نے سونے اور قیمتی دستاویزات سے بھرا پرس خاتون مسافر کو واپس کر دیا

دیانتدار ی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا

جمعرات 18 فروری 2016 18:29

اے ایس آئی نے سونے اور قیمتی دستاویزات سے بھرا پرس خاتون مسافر کو واپس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8فروری 2016ء کو بیرونی ملک سے پرواز کیو آر 628کے ذریعے لاہور آنے والی خاتون مسافر سونے اور قیمتی دستاویزات سے بھرا پرس بھول گئی جسے ڈیوٹی پر موجود ایف آئی اے کے اے ایس آئی نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

خاتون مسافر ارسلام فہد کے پرس میں 9تولے سونا اور قیمتی دستاویزات موجود تھے۔ ایف آئی اے حکام نے دستاویزات کی مد د سے خاتون مسافر کو مطلع کیا اور ان کو گمشدہ پرس حوالے کردیا۔ ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس آئی رمضان نیازی کی دیانت داری اور فرض شناس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نواز اہے۔

متعلقہ عنوان :