نمازجمعہ کے دوران ”گڑ بڑ “کا خدشہ،سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے عوامی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا

جمعرات 18 فروری 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حکومت کا مطلع کر دیا ہے کہ ملک دشمن عناصر خاص طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران” گڑ بڑ کرسکتے ہیں“ لہذا جمعہ المبارک کو 12 بجے سے 3 بجے تک کے اجتماعات کے دوران سیکورٹی کے مزید سخت کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس سے وابستہ سینئر پولیس آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ دہشت پسند عناصر کی طرف سے متوقع گڑ بڑ کے پیش نظر عوامی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیاہے۔ تاکہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے