کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کا انکشاف،منی چینجرز کی چھان بین کیلئے نیا ایکشن پلان تیار

پہلے مرحلے میں گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کے اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ،منی ایکسچینج اورڈیلرز کی نگرانی شروع

جمعرات 18 فروری 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کے مبینہ انکشاف کے بعدمنی چینجرز کی چھان بین کیلئے نیا ایکشن پلان تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ منی چینجرز کی طرف سے مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے کے انکشاف کے بعد صوبہ بھر میں قائم منی ایکسچینج اورڈیلرز کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کے اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں منی ایکسچینج اورڈیلرز کی خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں قائم منی ایکسچینج ڈیلرزدہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی معاونت میں ملوث ہوسکتے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں قائم ان ایکسچینج کے ڈیلروں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے نیا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے